حفیظ الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرامجد ایڈوکیٹ کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کے ترجمان کی جانب سے کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجدایڈوکیٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن پر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی الزام لگایا گیا ہے جس میں (وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کونسل الیکشن میں رکن کونسل ارمان شاہ سے پلاٹ لیا ہے) اس جھوٹے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنی لیگل ٹیم اور ایڈوکیٹ جنرل کے زریعے امجد ایڈوکیٹ کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تین دنوں میں موصوف کو لیگل نوٹس دیا جائیگا جس میں جھوٹا الزام لگانے پر معافی یا ثبوت پیش کرنے کے لیے دس دنوں کی مدت دی جائیگی جس کے بعد موصوف کے خلاف وزیر اعلیٰ پر جھوٹاالزام لگانے اور کردارکشی پر قانونی چار جوئی آگے بڑھائی جائیگی۔ جاری بیان میں کیاگیا ہے کہ تنقید کا خیر مقدم کیا جائیگا لیکن بغیر کسی ثبوت کے ذات پر الزام کسی کے لیے بھی قابل قبول نہیں۔اگرمصوف یہ الزام ثابت کریں تو سیاست سے استعفے دے دونگا اور ورنہ اخلاقی طورپر ان کو چاہئے کہ وہ سیاست چھوڑدیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s