گلگت بلتستان میں140افرادکوفورشیڈول میں شامل کرلیا گیا

Untitled-1 copy.jpg

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں دہشتگردی ، بدامنی اور فرقہ واریت کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے 140افراد کے نام انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ءکے تحت فور شیڈول میں شامل کر لیے۔ جن لوگوں کو فور شیڈول میں شامل کیا گیا ہے ان میں فیض الحق ولد جاوید اقبال سکنہ کشروٹ گلگت، تیمور اقبال ولد جاوید اقبال نپورہ بسین گلگت، ارسلان خان ولد شیر افضل جٹیال گلگت ، جنید احمد عرف سلیمان ولد نسیم خان یادگار چوک گلگت، شکیل احمد ولد عبدالحمید سکارکوئی گلگت، مہتاب احمد عرف جنون ولد محمد الیاس سکارکوئی گلگت، افتخار الدین عرف آفاق ولد قوت جان سکارکوئی گلگت، شمس اللہ عرف عمر ولد حرمت خان نپورہ بسین گلگت، مطاہر ولد امین سکارکوئی گلگت، شہزاد ولد باباجان یادگار محلہ گلگت، مجیب الرحمن ولد حبیب الرحمن سکارکوئی گلگت، صدام احمد ولد گل باز کشروٹ گلگت، میرباز ولد مرزا خان یادگارمحلہ گلگت ، اویس احمد ولد عارف کشروٹ گلگت ، حمید الرحمن ولد حضرت ولی بسین گلگت، محمد نواز ولد محمد شریف بسین گلگت، مولانا فراز احمد ولد ولایت خان بسین گلگت، مولانا تنویر احمد ولد جمعہ شیر بسین گلگت ، جمعہ دین ولد درویش یادگار محلہ گلگت، عمر ولد لیاقت علی خان کشروٹ گلگت، ضیاءولد ثناءاللہ سکارکوئی گلگت، زین العابدین ولد عبدالمتین کشروٹ گلگت، جاوید ولد نور کشروٹ گلگت، وقار احمد ولد نیت خان سکارکوئی گلگت، عرفان ولد نصیرالدین سکارکوئی گلگت، حمایت اللہ ولد عبدالمجید بسین گلگت، نواب عالم ولد محمد حسین بسین گلگت ، مولانا مقبول میر ولد محمد آیاز سکارکوئی گلگت، قاری اکرام اللہ ولد امان اللہ سونی کوٹ گلگت، عبداللہ حیدری ولد اکبر حسین مناور گلگت، ذیشان عرف قاری ولد شیرافگن یادگارمحلہ گلگت، اکرام اللہ ولد محمد قاسم نپورہ گلگت، قاری آصف ولد سید خان یادگار محلہ گلگت، برہان اللہ ولد قدیر حسین کشروٹ گلگت، نادر امان ولد اکبر امان نپورہ بسین گلگت، فاروق ولد عبدالجبار بسین گلگت، کریم شاہ ولد سنگر شاہ شیرقلعہ ضلع غذر، اکرام اللہ ولد نیاز محمد بسین گلگت، رحیم اللہ ولد وصل خان یادگار محلہ گلگت، وقاص احمد ولد دلاور خان سکارکوئی گلگت، حیات نذیر ولد محمد نذیر یادگار محلہ گلگت، عمران اللہ ولد زید اللہ یادگار محلہ گلگت، محفوظ اللہ ولد محبوب کشروٹ گلگت، شمس الرحمن ولد عبدالعزیز یادگار محلہ گلگت، جوہر عثمان ولد معتبر شاہ مناور گلگت ، مولانا عطاءاللہ ثاقب ولد عبداللہ سکارکوئی گلگت، قاری امجد ولد محمد صغیر خان سئی جگلوٹ ڈموٹ کوٹ گلگت، مولانا رشید اللہ ولد شیر ولی بونجی ضلع استور، صداقت ولد حسین مناور گلگت ، سلمان ولد عبدالحنان کشروٹ گلگت، زبیر ولد حسین بسین گلگت، وقار حسین عرف وہابی ولد شیرباز امپھری گلگت ، شیخ نیئر عباس ولد محمد اسماعیل جلال آباد گلگت،عمران میر ولد حیدر علی نگرل گلگت، ریاضت عرف حسن ولد حسین نگرل گلگت، حسین ولی ولد ولی محمد امپھری گلگت، سید افضل عرف شاہ جی افضل ولد حسین اکبر نگرل گلگت، نصیر شاہ ولد شیرین خان خومر گلگت، سید شبیر رضوی ولد مرتضیٰ شاہ مجینی محلہ گلگت، امجد حسین عرف صوفی ولد شکور برمس گلگت، محمد امین ولد عبدالمالک اولڈ پولو گراﺅنڈ گلگت، فرہان عرف مچالی ولد خوشیلم امپھری گلگت، ظہور ولد یوسف نگرل گلگت، زوہیب ولد نیت خان نگرل گلگت، سہیل رضا عرف سرکت ولد ناصر حسین نگرل گلگت، اخلاق عرف طفیل ولد محمد حسین برمس گلگت، منتظر عباس ولد غلام حیدر ڈومیال گلگت، سہیل کمال ولد مستر کمال مجینی محلہ گلگت، علی احمد جان ولد احمد خان چکروٹ گلگت، سید عرفان کاظمی ولد سید ابراہیم قزلباش محلہ گلگت، تصدق مہدی ولد شرافت الدین ڈاکپورہ گلگت، سبیل رضا ولد محمد حسین رضا ڈاکپورہ گلگت، تنزیل حسین ولد شرافت الدین ڈاکپورہ گلگت، اطہر عباس ولد سعید مہربان پورہ گلگت، شیخ مرزا علی ولد محسن علی دنیور گلگت، شیخ بہرام ولد محمد شفاءبرمس گلگت، ابراہیم حیدر ولد غلام حیدر امپھری گلگت، برکت علی ولد گلاب مجینی محلہ گلگت، طارق ولد محمد شریف برمس گلگت، سہیل کمال ولد محمد کمال مجینی محلہ گلگت، طفیل احمد ولد محمد حسین برمس گلگت، محمد عالم ولد صاحب خان مغل پورہ گلگت، نوید عالم عرف جانی ولد عبداللہ امپھری گلگت ، واجد علی ولد غلام علی نپورا بسین گلگت، علمدار ولد علی یار سکوار گلگت، اظہر حسین ولد ظفر نگرل گلگت، شیخ بلال سمائری ولد داﺅد نگر، شیخ احمد جان ولد ابراہیم ڈومیال گلگت، حاجی جعفر ولد صادق علی ڈومیال گلگت، غلام عباس ولد بہرام نپورا گلگت، قاسم حسین ولد شیر دل نپورا بسین گلگت، داﺅد ولد شیر دل مجینی محلہ گلگت، مظہر عباس ولد شیخ نیئر عباس نومل گلگت ، عترت حسین ولد اسماعیل دنیور گلگت، جمال حیدر ولد ایوب ڈومیال گلگت، الیاس صدیقی ولد محمد رضا سجادیہ محلہ گلگت، مراد علی خرم ولد مراد سجادیہ محلہ گلگت، مرتضیٰ علی ولد فدا علی امپھری گلگت، شیخ یاسین ولد بختاور نپورا گلگت، شیخ سجاد ولد کریم خان خومر گلگت، وقاص ولد شیر باز ڈاکپورا گلگت، عمران عرف چیئرمین ولد غلام حیدر امپھری گلگت، رازق حسین ولد امان علی سجادیہ محلہ گلگت، امداد علی جعفری ولد رمضان علی خزانہ روڈ گلگت، شیخ موسیٰ کریمی ولد محمد ابراہیم گنش ہنزہ ، صادق علی ولد علی محمد گنش کلاں ہنزہ ، ظفر عباس ولد سلیمان گنش گلاںہنزہ، تہذیب ولد نذیر حسین گنش کلاں ہنزہ ، شیخ محمد علی ولد علی حیدر اسکرداس نگر، شبیر حکیم ولد امیر علی نگر ، ایڈووکیٹ ممتاز نگری ولد فقیر شاہ بڈلس شمبر نگر، صدام ولد محمد امیر خان تھول گیس غذر، طاہر علی ولد علی جان ببر غذر،مقصود ولد برکت شاہ گاہکوچ بالاغذر ، یعقوب ولد سلطنت گاہکوچ بالاغذر، صلاح الدین ولد محمد دین گاہکوچ بالا غذر ، قیوم ولد جانو بورکلتی یاسین غذر، دولت جان ولد بہادر خان طاﺅس یاسین غذر، غلام محمد ولد عبداللہ خپلو (حال مقیم سکردو) ، محمد الیاس بٹ ولد حسن بٹ جناح ٹاﺅن سکردو، عبداللہ ولد شیر علی سرمک (حال مقیم بٹول سکردو) ، صوفی علی ولد عبدالکریم خپلو (حال مقیم ضلع شگر) ، سید نواز حسین ولد سید حسین گلاب پور شگر، علی محمد ہادی ولد ہادی ٹیچر گلاب پور شگر، شیخ فدا حسین عابدی ولد غلام محمد برق چھن شگر ہیڈکوارٹر، نصراللہ ولد حسن چھورکاہ شگر، زاہد میر ولد نثار علی وزیر پور شگر، مفتی محمد علی ولد عبدالغفور چھوربٹ گانچھے ، افتخار الدین ولد قوت جان سکارکوئی گلگت، مہتاب احمد ولد محمد الیاس سکارکوئی گلگت، عنایت اللہ ولد عالمگیر نپورا گلگت، شمس اللہ ولد حرمت خان نپورا گلگت، شعیب ولد عبادت نپورا گلگت، مفتی محمد ایوب ولد محمد شریف لوس استور، مولوی عبدالوکیل ولد عامر شاہ ڈوڈیشال دیامر ، مولوی عبدالمجید شاہ ولد دلاور شاہ بابوسرتھک (حال مقیم ہرپون داس چلاس) دیامر ، مولوی بخش شیر ولد عبدالوہاب کھن تھاک دیامر، مولوی فرمان اللہ ولد گل چھلت داریل دیامر اور مولوی مبین الحق ولد عمر خان تانگیر دیامر شامل ہیں۔ جن لوگوں کو فور شیڈول میں شامل کیا گیا ہے متعلقہ قانون کے تحت انہیں اپنے اپنے ضلع کے ایس پی کے پاس حلف نامہ پیش کرنا ہو گا کہ وہ آئندہ اپنا رویہ ٹھیک رکھیں گے، دہشتگردی میں ملوث نہیں ہوں گے انہیں اس بات کا بھی حلف دینا ہو گا کہ وہ کسی دہشت گرد یا فرقہ وارانہ تنظیم یا جماعت کے مقاصد کو آگے نہیں بڑھائیں گے اگر کوئی شخص ضلع کے ایس پی کے پاس حلف نامہ جمع کرنے سے انکار کرے گا۔ تو اس شخص کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس وقت جیل میں رکھا جائے گا جب تک وہ حلف نامہ داخل نہیں کرتا ، فور شیڈول میں شامل لوگوں کو اپنے آبائی علاقے سے کسی دوسری جگہ جانے کیلئے اپنے علاقے کے ایس ایچ او سے باقاعدہ اجازت لینا ہوگی اور وہ اس بات کا پابند ہوگا کہ وہ ایس ایچ او کو ان مقامات اور لوگوں کی فہرست دے گا جہاں اس نے جانا ہے اور ملنا ہے پولیس کے پاس یہ بھی اختیار ہے کہ وہ فور شیڈول میں شامل شخص کو کسی مخصوص جگہ یا علاقے میں جانے سے روک سکتی ہے۔ فور شیڈول میں شامل لوگوں پر تعلیمی اداروں میں اور ان مقامات پر جہاں 21سال سے کم عمر کے لوگ تعلیم یا تربیت حاصل کر رہے ہوں جانے پر پابندی ہو گی۔ فور شیڈول میں شامل لوگوں پر تھیٹر ، سینما ، پارک ، ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں جانے پر بھی پابندی ہو گی اسی طرح وہ کسی تفریح گاہ میں بھی نہیں جا سکے گا۔ فور شیڈول میں شامل لوگوں پر ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن ، بس سٹینڈ ، ریڈیواسٹیشن ، ٹی وی اسٹیشن ، ٹیلی فون ایکسچینج اور دیگر سرکاری تنصیبات کے نزدیک جانے پر پابندی ہو گی۔ پولیس اور دیگر ادارے فور شیڈول میں شامل لوگوں کی سرگرمیوں ، ان کی نقل و حمل اور حرکات و سکنات کی مسلسل نگرانی کریں گے اور اگر کسی موقع پر حکومت نے ضروری سمجھا تو فور شیڈول میں شامل شخص کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا اور اس کو ایک سال تک زیرحراست رکھا جا سکے گا۔پولیس کو فور شیڈول میں شامل افراد، ان کی بیوی بچوں اور والدین کے اثاثوں ، بنک اکاﺅنٹس اور ذرائع آمدن کی چھان بین کرنے کا بھی اختیار حاصل ہو گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s