قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں خواتین کے مقابلوں میں گلگت بلتستان نے خبیرپختونخوا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیاقائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں خواتین کے مقابلوں میں گلگت بلتستان نے خبیرپختونخوا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

rt11.jpg

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز)قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں مردوں کے فٹ بال مقابلوں میں اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ کی ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیابی ہو گئیں، خواتین میں گلگت بلتستان نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں خبیرپختونخوا نے پنجاب کو 5-1 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، وقفے تک خبیرپختونخوا کی ٹیم کو پنجاب کے خلاف 3-0 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں پنجاب کی ٹیم نے ایک گول جبکہ خبیرپختونخوا نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 5-1 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے صدام نے چار اور رحیم خان نے ایک گول کیا،پنجاب کی طرف سے ذیشان نے واحد گول کیا،دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں اسلام آباد نے بلوچستان کو 2-0 گول سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے، وقفے تک اسلام آباد کی ٹیم کو بلوچستان کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، اسلام آباد کی طرف سے منیب اور سمد خان نے ایک، ایک گول کیا جبکہ بلوچستان کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی، خواتین کے مقابلوں میں گلگت بلتستان نے خبیرپختونخوا کو 2-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے فاتح ٹیم کی جانب سے سمرہ اور شبانہ نے ایک ، ایک گول کیا، خبیرپختونخوا کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s