حالیہ بارشوں کے بعد گلگت کو بجلی کی فراہمی کے تعطل پر عوام سے معذر ت کرتا ہوں،حفیظ الرحمن

 

Hafif-pml-n

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ آج سے نلتر کے متاثرہ پاور ہاوس سے بجلی کی فراہمی شروع کی جائیگی۔ ابتدائی مرحلے میں 14 سے 18 گھنٹے شہر کو بجلی فراہم کی جائیگی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے پاور پالیسی بنائی جا رہی ہے تاکہ مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری برقیات کو ہدایت کی ہے کہ بلاتفریق تمام سپیشل لائنوں کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔ بجلی بلوں کی وصولی یقینی بنائی جائے بجلی بلوں کے ناہنداگان کے کیسز جلد از جلد ایف آئی اے کو بھیجے جائیں تاکہ بلوں کی وصولی یقینی بنائی جاسکے۔ گلگت شہرمیں پاورکنزروشن کمیٹیاں نہ بنانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد پاور کنزرویشن کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی ۔ گلگت میں بجلی کے نظام میں بہتر ی اور بلوں کی باقاعدہ حصول یقینی بنانے کے لیے جن محلوں سے 70 فیصد بل جمع کرائے جا رہے ہوں ان علاقوں میں ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی صورت میں ٹرانسفارمرز کو6 گھنٹے میں متبادل ٹرانسفارمر دیا فراہم کیا جائے گا۔ 2 دنوں میں مرمت کیا جائے اور جن علاقوں سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں ہوتی ہے ان محلوں کے ٹرانسفارمز کی مرمت کی ذمہ داری محلے والوں کی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ ، فاروق میر ، سیکرٹری برقیات ، ڈپٹی کمشنر گلگت ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت محلوں کی کنزرویشن کمیٹیوں کے ساتھ اجلاس کرئینگے اور ان کو فعال بنائینگے ۔ شہر میں بجلی کے ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 12 بجلی کے نئے فیڈرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے سیکر ٹری برقیات کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ برقیات کے شکایات سیل کو فعال کیا جائے اور ٹیلیفون نمبرز کو مختلف مقامات پر آویزاں کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے خود مختلف شکایات سیل کے نمبر ز پر فون کرکے شکایات سیل میں سٹاف کی موجودگی کو چیک کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے حالیہ بارشوں کے بعد گلگت شہر کو بجلی کی فراہمی کے تعطل پر عوام سے معذر ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں کسی قسم کی منصوبہ بندی نہ کرنے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آئندہ کسی بھی صورت میں گلگت شہر میں بلیک آوٹ نہیں ہوگا متبادل ذریعہ سے بجلی فراہمی کے لیے اضافی تھرمل جنریٹرز خریدے جارہے ہیں تا کہ شہر کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s