عوامی ایکشن تحریک گلگت بلتستان نے 17 اپریل کو ایک عوامی احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

12986641_1121684741216131_1236489036_o-660x330

گلگت (پ ر)عوامی ایکشن تحریک گلگت بلتستان کے زیر اہتمام موجودہ کے کے ایچ کی بندش کے دوران پیدا ہونے والے شدید بحران اشیائے خورد و نوش بالخصوص آٹا تیل , بجلی ,ادویات اور دیگر بنیادی انسانی ضروریات کی عدم دستیابی سے پیدا ہونے والا گھمبیر صورتحال کے پیش نظر تمام شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے طبقے کے نمائندہ افراد تاجر برادری , تندور ایسوسی ایشن , ٹرانسپوٹرز , طلبا, نوجوان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی, جس میں حکومت اور گلگت بلتستان انتظامیہ کی ناقص کارکردگی و ناکارہ منصوبہ بندی کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورظتحال کو حکمرانوں اور گلگت بلتستان انتظامیہ کی مکمل ناکامی کی پر زور مذمت کرتے ھوئے مقررین نے محکمہ خوراک کے ذمہ دارروں اور حکمرانوں کو اسطکا ذمہ دار قرار دیا۔ اجلاس میں ضلع دیامر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سپریم کونسل نگر کے مرکزی رہنما شیخ شبیر حکیمی نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان کیلئے متبادل شاہراوں کو کھولنے اور بالخصوص کارگل لداخ روڈ, تاجکستان روڈ , شونرٹر روڈکو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا, تاکہ آئندہ کسی بھی بحران کے دوران قحط کا سامنا کر کے محصور نہ ہونا پڑے۔ اجلاس میں حالیہ بحران کے دوران حکمرانوں کی بے بسی اور بے حسّی کے خلاف 17 اپریل 2016ئ بروز اتوار ایک عوامی احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا جو خومر چوک سے ھوتے ھوئے پونیال روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔ اجلاس کے آخر میں گلگت کے غیور عوام سے ریلی میں بھر پور شرکت کی استدعا کی گئی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s