گزشتہ روز دیامر سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں آنے والے زلزلے سے جزوی نقصان

1016798-earthquakex-1451168499-914-640x480.jpg

گلگت (نمائندہ خصوصی)گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سمیت ضلع دیامر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے سے چلاس میں ایک شخص جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ اتوار کے روز سہہ پہردیامر اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے چلاس کے نواحی گاﺅں کھنر ہیچی میں پتھرگرنے سے مبارک ولد فضل الرحمن نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا ،جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔زلزلے سے ضلع دیامر کے مختلف نالہ جات تھک،نیاٹ،داریل تانگیر اور تھور میں درجنوں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ،زلزلے سے شاہراہ قراقرم کوہستان ہربن،شتیال اور چلاس تتہ پانی کے مقام پر ایک مرتبہ پھر لینڈ سلائیڈنگ سے مکمل طور بند ہوچکی ہے۔زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔چلاس میں زلزلے کے دوران بھاگنے کی کوشش میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زلزلے سے بابوسر جموداس کے مقام پر ایک مرتبہ پھر برفانی تودہ گر گیا ہے ،جس سے متعدد گھرمنہدم ہوچکے ہیں ۔دیامر کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافظ کر دیا ہے ،اور انتظامیہ کسی بھی نا خوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے الرٹ کھڑی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s