بارشوں میں ہونے والے مالی نقصانات کا ازالہ کرینگے۔ وزیر اعلیٰ

Untitled-2 copy

گلگت(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں میں ہونے والے مالی نقصان کا ازالہ کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے بارشوں سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر سخت افسوس کا اظہاراورجاں بحق افراد کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے بارشوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو مالی امداد دےنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ سٹرکوں کی بحالی اور ریلیف کی کاروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ حالیہ بارشوں سے انفراسٹرکچر متاثر ہوا ہے جس کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ریلیف کی کاروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے اور متاثرین کو ٹینٹ اور غذائی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں وفاقی حکومت نے بھی ریلیف کے فراہمی کی یقین دہا نی کرائی ہے۔ شاہراہ قراقرم اور دیگر متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کے لیے کا م جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چائنیز حکومت کی جانب سے پولیس فورس کو گاڈیوں کی فراہمی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام غیر ملکی سیاح محفوظ ہیں اور انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ امدادی کاموں کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ضروری فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاہراہ قراقرام پر فرسٹ رسپانس کے لیے حکومت چین کی جانب سے پولیس فورس کو دی جانے والی گاڑیاں معمور ہونگی۔ ان گاڑیوں کی تقسیم گلگت بلتستان کی حدود میںکے کے ایچ پر سفر کرنے والے مسافر، غیر ملکی سیا حوں اور دیگر افراد کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے تا کہ ”کانوائے سسٹم “ کو ختم کرنے کے بعد سیکورٹی انتظامات کو بہتر کیا جاسکے۔ چین کی جانب سے دی گئی ان گاڈیوں کی تقسیم کے بعد کے کے ایچ پر سفر کرنے والے مسافروں اور سیاحوں کو گلگت بلتستان کی حدود میں مزید تحفظ فراہم ہوگا۔ یہ گاڑیاںکے کے ایچ پر ہر 50 کلومیٹر کے فاصلے پر گشت کے لیے ہمہ وقت موجود رہیں گی۔ ان تمام گاڑیوں پر ٹریکٹرز کی تنصیب کے زریعے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر گاڑی اپنے مقررہ راستے اور مقام پر گشت موجودہے۔ پولیس فورس کو 25 گاڑیوں کی فراہمی سے پولیس فورس کو درپیش گاڈیوں کی کمی دور ہوگی۔ پولیس فورس کو درکا ر وسائل کی فراہمی کے لیے 40 کروڈ کا منصوبہ منظور کیا ہے بہت جلد ضروری آلات اور سامان کی خریداری عمل میں لائی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں صوبائی حکومت نے شہداءپیکیج کی منظوری دی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s