سکردو میں سول سوسائٹی او ر بلتستان یوتھ الائنس نے چلاس سانحہ کے شہداءکے یاد میں شمعیں روشن کی۔

RT Sakardu Protest against Chalis Terisiom.jpg

Photo by Abdul Hameed Reporter: Reporter Times

سکردو (عبدالحمید) چلاس سانحہ کے شہداءکے یا د میں یادگار چوک سکردو پر سول سوسائٹی اور بلتستان یوتھ الائنس نے احتجاج کیا اورشمعیں روشن کی۔ یاد رہے کہ سانحہ چلاس میں بلتستان اور گلگت سے تعلق رکھنے والے ایک خاص مسلک کے بے گناہ افراد کو شناخت کے بعد موت کے گھاٹ اُتارا گیاتھا۔احتجاج میں بلتستان یوتھ الائنس کی طرف سے BYA کے جنرل سیکریٹری بشیر علی اور شکیل صابری نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور گلگت بلتستان صوبائی اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ شاہراہ قراقرم کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے صوبائی حکومت کی نا اہلی ، سماجی و معاشی مسائل کو صوبائی حکومت کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کو خبردار کیا کہ وہ اپنا روش تبدیل کرے اور عوام کا حاکم کی بجائے عوام کا خادم کا کردار ادا کرے۔ سول سوسائٹی کی طرف سے نجف علی اور عاشق حسین نے سانحہ چلاس کے ذمہ داران کی گرفتاری میں صوبائی اور مرکزی حکومت کی نااہلی پر کڑی تنقید کی اور زمہ داران کی گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کیا۔مقررین نے علمائے کرام کے منفی کردار پراور خاموشی کو ہدفِ تنقید بنایا۔ مقررین نے مزید کہا کہ کسی بھی انسان کا کسی بھی عقیدہ سے تعلق رکھنا کوئی جرم نہیں ۔ اوراسلام اور آئین پاکستان میں تمام شہریوں کی شخصی آزادی اور مذہبی عقیدے کی حفاظت کی حکومت پر عائد ہو تی ہے۔ مقررین نے پنجاب میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی بھر پور حمایت کی۔ عاشق حسین نے جو کہ چلاس واقعے میں زندہ بچنے والو ں میں سے ایک تھے کہا کہ حملہ آوروں کی تعداد 250-300 تھے اور ابھی تک چار لوگ بھی گرفتار نہیں ہوئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں نیشنل ایکشن پلان کے عدم نفاذکے سبب ، اشتعال انگیز لٹریچر،واک چالکینگ گلی گلی میں موجود ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ آخر میں مظاہرین نے شہداءلواحقین سے اظہار یکجہتی کی گئی اور شہداءکے حق میں فاتحہ خوانی کی گئی اور دیا جلا کر محبت کا پیغام دیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s