غذر کے عوام محنت کش ہیں اور جنگلات کی افزائش پر توجہ دیتے ہیں: مقررین

FOREST,GZR,A

GZR,A

غذر(محبت حسین دانش)محکمہ جنگلات غذر کے زیر اہتمام گاہکوچ میں کمیونٹی اور فارسٹ کے ملازمین کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔سہہ روزہ ورکشاپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر غذر میر وقار تھے .اس موقع پر ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او غذر نے ورکشاپ کے انعقاد کے اغراض و مقاصد سے شرکاءکو آگاہ کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع غذر جنگلات کی نعمت سے مالا مال ہے لیکن کمیونٹی کا فرض بنتا ہے کہ ان کی تحفظ پر توجہ دیں ۔انہوں نے جنگلات کے فوائد سے بھی شرکاءکو آگاہ کیا ۔ان کا کہنا تھا غذر کے عوام محنت کش ہیں ۔وہ اپنے طور پر جنگلات کی افزائش اور ان پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ جو کہ لائق تحسین ہے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر غذر نے سیمینار کے انعقاد پر ڈی ایف او غذر اور ان کی ٹیم کو خصوصی طور پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تربیتی ورکشاپ تحصیل سطع پر بھی منعقد کروائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایف او غذر کی روز و شب محنت کی وجہ سے غذر میں خوبصورت سٹی پارک کا قیام عمل میں آیا۔ جو عوام کی تفریح کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے تین دنوں کی تربییتی ورکشاپ میں شرکت کرنے والے شرکاءکو بھی خراج تحیین پیش کیا ۔ بعد ازاں سیمینار کے شرکاءمیں اسناد بھی تقسیم کی گئی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s